Search
24newspk
شاہد آفریدی نے کے پی ایل کو چار چاند لگا دیے! جب شاہد آفریدی نے آتے ہی چھکے لگائے تو

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے میچ میں راولاکوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو 195 رنز کا ہدف دیا۔راولاکوٹ کے کپتان اور سب کے چہیتے سٹار شاہد آفریدی جب بیٹنگ کرنے آئے تو انہوں نے آتے ہی دو بال پر دو چھکے اور پھر ایک چوکا لگایا۔
آزاد کشمیر کے مظفر آباد اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں راولاکوٹ ہاکس کے احمد شہزاد نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔شاہد خان آفریدی میچ میں 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، یوں راولاکوٹ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 194 رنز بنائے۔اس سے قبل میرپور رائلز نے ٹاس جیت کر راولاکوٹ ہاکس کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔