24newspk
شاہد آفریدی کو پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا

لاہور(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم عہدہ مل گیا۔
پی سی بی کے نئے چیئرمین نجم سیٹھی کے چارج سنبھالنے کےبعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے ،قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کے مطابق چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے شاہدخان آفریدی کو چیف سلیکٹر منتخب کیا ہے اور سابق آلراؤنڈر عبدالرزاق اور سابق کرکٹر افتخار انجم کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔جبکہ ہارون رشید کمیٹی کے کنوینر کے فرائض سر انجادم دیں گے۔