top of page
  • Writer's picture24newspk

شاہد آفریدی کی تنقید کا جواب شاہنواز دھانی نے گراؤنڈ میں اپنی پرفامنس سے دے دیا


لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

لاہور میں کھیلے گئے پہلے پلے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ملتان لطانز کی طرف سے رائلی روسو 65 اور محمد رضوان 53 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کی طرف سے محمد حفیظ اور سمیت پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کے 164 رنز کے حدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر بہترین اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو جیتوا نہیں سکے،انہوں نے 45 گیندوں پر 63 رنز بنائے ان کی اننگز میں 4 چھکے اور دو چوکے شامل تھے ان کے علاوہ کوئی بلے باز بڑی اننگز کھیل نہیں سکا۔ ملتان سلطانز کی طرف سے شاہنواز دھانی نے عمدہ بولنگ کروائی اور تین اہم وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا انہوں نے ہیری بروک ،فل سالٹ اور پچھلے میچ کے ہیرو شاہین شاہ آفریدی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نجی ٹی چینل پر کہا تھا کہ شاہنواز دھانی کی پرفارمنس سے وہ خوش نہیں ہیں ،ان کو سیلبریشن کم کرنی چاہیے یہ سیلبرینشن تب اچھی لگتی ہے جب آپ اچھا پرفارم کریں۔شاہنواز دھانی نے کل پرفارم کر کے دکھایا اور سیلبریشن پہلے سے زیادہ کی۔شاہنواز دھانی کو بہترین بولنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


51 views0 comments
bottom of page