24newspk
شاہد آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دھواں دار واپسی! جانئے کب اور کہاں ایکشن میں نظر آئیں گے؟

ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آلراؤنڈرشاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں- تفصیلات کے مطابق (ای پی ایل) ایورسٹ پریمیر لیگ کے آئندہ ہونے والے ایڈیٹین میں شاہد آفریدی کٹھمندو کنگز کی نمائندگی کریں گے ،اس کا باضابطہ اعلان کٹھمندو الیون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا –ٹورنامنٹ کا انعقاد 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک کیا جائے گا –
عامر اختر کے زیر انتظام نیپال میں نجی گروپ کے زیر اہتمام فرنچائز ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ایورسٹ پریمیر لیگ دو ہفتوں کا ٹورنامنٹ ہے جس کا انعقاد ٹی یو کرکٹ گراؤنڈ ، کیرتی پور میں شیڈول ہے۔ٹورنامنٹ میں کٓل 6ٹیمیں حصہ لیں گی –یاد رہے شاہد آفریدی 6 ماہ سے کرکٹ نہیں کھیلے، انجری کے باعث پی ایس ایل کے باقی میچوں سے دستبردار ہوگئے تھے-
شاہد آفریدی دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو 5 سال پہلے ریٹائر ہو گئے ہیں لیکن آج بھی وہ جب گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہیں تو تماشائی کھڑے ہو کر ان کا استقبال کرتے ہیں ۔شائقین کرکٹ شاہد آفریدی کے چھکے چوکے دیکھنے آتے ہیں ،یہ واحد کھلاڑی ہیں جن کی وجہ پاکستان کے گراؤنڈ ٹیسٹ میچ بھی تماشائیوں سے بھرے ہوتے تھے۔