24newspk
شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تردید

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی پاکستان سپر لیگ میں اگلے سیزن میں کس ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے اس بات پر بہت بحث چل رہی ہے اور سوشل میڈیا پر کافی بحث ہو رہی ہے کہ شاہد آفریدی نے اگلے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے جس کی شاہد خان آفریدی نے تردید کر دی ہے
شاہد آفریدی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ میںپی ایس ایل کے اگلے سیزن میں کس فرنچائز کی نمائندگی کروں گا، اس کا تو مجھے خود پتہ نہیں، شاہد خان آفریدی نے مزید کہنا تھا کہ ملتان سلطانز ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر یا کوئی اور ٹیم ہوگی،معلوم نہیں،پی ایس ایل7 میں کھیلنے کے لیے ابھی ٹیم کا فیصلہ نہیں کیا۔
پاکستان کے سابق اسٹار شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ دونوں فرنچائز ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذمہ دار مجھ سے پیار کرتے ہیں،آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ اگر اگلے پی ایس ایل میں ملطان سلطان نے مجھے اجازت دی تو میں کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کی طرف سے کھیلنا چاہتا ہوں۔