24newspk
شاہد آفریدی کے بعد افتخار احمد بھی کوئٹہ گلیڈیٹرز کا حصہ بن گئے۔۔ اعظم خان کو بھی نئی فرنچائز مل گئی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز اگلے سال جنوری کے آخر ی ہفتے میں شروع ہوگا ۔ایونٹ میں بہت سے کھلاڑی ایک ٹیم سے دوسری ٹیم میں جا رہے ہیں اور کئی غیر ملکی کھلاڑی ڈرافٹ میں شامل ہو رہے ہیں ،پاکستان کے سپر اسٹار سابق کپتان شاہد خان آفریدی اگلا سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کی طرف سے کھیلیں گے،شاہد آفریدی نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اگلا سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلنا چاہتے ہیں جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ان کو ویلکم کیا تھا اور انہوں نے ملطان سلطان کے مالک علی ترین سے درخواست کی تھی وہ شاہد آفریدی کو رلیز کریں تاکہ وہ ہماری طرف سے کھیل سکیں اور انہوں نے ان کو رلیز کر دیا جس پر ندیم عمر نے ملطان سلطان کے مالک کا شکریہ ادا کیا۔
شاہدآفریدی کے علاوہ بھی بڑے نام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے ہیں جن میں ملطان سلطان کے جیمز ونس اور افتخار احمد جو اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے وہ بھی اگلا سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے اور اعظم خان جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیل رہے تھے وہ اب اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلتے نظر آئیں گے۔