• 24newspk

شاہد آفریدی کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر! قریبی رشتہ دار کا انتقال ہو گیا


کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی جو پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں ان کی سالی کا انتقال ہوگیا۔

شاہد خان آفریدی کو کمر میں بھی تکلیف سامنے آئی ہے اور ان کی سالی کا انتقال بھی ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ بائیو سیکور ببل سے باہر چلے گئے تھے اور انہوں نے ڈاکٹرز کو چیک کروانے کے بعد واپس ہوٹل پہنچ گئے ہیں ،ان کی پہلے میچ دو میچز میں شرکت مشکوک ہے ان کو تین دن آئسولیشن میں رہنا پڑے گا۔پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے شروع ہو رہا ہے۔ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، پی ایس ایل کا فائنل میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔



آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل میں پشاور زلمی،کراچی کنگز اور ملتان سلطان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔2016 میں شروع ہونے والے پی ایس ایل میں شاہد آفریدی نے بطور کپتان پشاور زلمی کو جوائن کیا تھا 2017 میں انہوں نے پشاور زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی کو دی تھی اسی سال پشاور زملی چیمپئن بنا تھا۔ 2018 میں شاہد خان آفریدی نے کراچی کنگز جوائن کیا 2019 سے 2021 تک وہ ملطان سلطان کا حصہ رہے۔ اب یہ ان کا آخری پی ایس ایل ہے جس میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

11 views0 comments