• 24Newspk

" شاہد آفریدی ہمیشہ میرے خلاف رہے اور ۔۔۔۔۔۔ سابق کپتان پر کس نے الزام لگا دیا؟


کراچی (ویب ڈیسک-24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول کھلاڑی شاہد آفریدی کے بارے میں سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا نے بیان دیا ہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی ہمیشہ میرے خلاف رہے اور انہوں نے میرا کیریئر تباہ کر دیا ۔


ایکسپریس کے مطابق  سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈانش کنیریا نے بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی مجھے پسند نہیں کرتے تھے اور میرا کیریئر تباہ کر دیا۔ مذہب کی بنیاد امنیازی سلوک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ہی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے اور ون ڈے کرکٹ میں بھی سابق کپتان نے ہمیشہ ہی میری مخالفت کی۔


دانش کنیریا کا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی قجہ سے میں ایک روزہ کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں دکھانے میں محروم رہا اور اسی وجہ سے میرا ایک روزہ کرکٹ کا کیریئر بلکل ختم ہو گیا۔اگر کسی شخص کا ہمیشہ ہی اسی طرح کا رویہ ہو تو اس(مذہب) کے سوا اور کیا وجہ ہوسکتی ہے۔


واضع رہے کہ دانش کنیریا کو میچ فکسنگ کے جرم میں سزا بھی ہو چکی ہے اور انہوں نے خود تسلیم کیا ہے اور دیڈیو پیغام کے ذریعے قوم سے اپنی اس حرکت پر معافی بھی مانگ چکا ہے۔

43 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube