top of page
  • Writer's picture24newspk

شاہد آفریدی نے بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سوشل میڈیا پر ملنے والی دھمکیوں کی سخت مذمت

Updated: Oct 24, 2020


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سوشل میڈیا پر ملنے والی دھمکیوں کی سخت مذمت کی اور دھونی کے حق میں آواز اٹھائی ۔


تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے سابق کپتان اور بھارت کی تاریخ میں کامیاب ترین کپتان مہندر سنگھ دھونی کو اور ان کی فیملی کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ملنے والی دھمکیوں کی سخت مذمت کی ۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا مجھے نہیں معلوم کہ مہندر سنگھ دھونی کو اور ان کی فیملی کو کس طرح کی دھمکیاں ملی ہیں لیکن یہ بلکل غلط ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے مہندر سنگھ دھونی کے بارے کہا کہ انہوں نے بھارتی کرکٹ کو بلندی پر پہنچایا،مہندر سنگھ دھونی اپنے سینئرز اور جونیئرز کو ساتھ لے کر چلے ان کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیےتھا۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی پی ایل 2020 جو یو اے ای میں کیلا جا رہا ہے،مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم کو شکست کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے دھونی اور ان کی فیملی کو برا بھلا کہا اور ایک صارف نے دھونی کی ننھی بچی کے ساتھ ریپ کی دھمکی دی تھی ۔پولیس نے اس بندے کو گرفتار لیا ہے۔


73 views0 comments
bottom of page