24newspk
شاہد آفریدی نے کے پی ایل کی ٹرافی کس کے نام کر دی؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) کشمیر پریمئر لیگ 2021 کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا،فائنل میں راولاکوٹ ہاکس نے شاہد خان آفریدی کی عمدہ کپتانی میں مظفرآباد ٹائیگر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر کشمیر پریمئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فائنل میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا ۔مظفرآباد کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اپنی عمدہ باؤلنگ سے راولاکوٹ کو 169 رنز تک محدود رکھا،راولاکوٹ نے اس سے پہلے میرپور کے خلاف 237 رنز کا حدف آخری اوور میں پورا کر لیا تھا اس میچ میں بھی شائقین کو یہ ہی لگتا تھا کہ 200 سے زائد رنز بنیں گے لیکن مظفرآباد نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ جواب میں راولاکوٹ نے بھی ہمت نہیں ہاری اور میچ میں لڑ کر مقابلہ کیا اور آخری اوور تک لڑے اور بالآخر راولاکوٹ کو کامیابی حاصل ہوئی۔
اس کا کریڈٹ کو سب کھلاڑیوں کو جاتا ہے لیکن اصل کریڈٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کو جاتا ہے جنہوں نے انجری کے باوجود عمدہ کپتانی کی اور عمدہ باؤلنگ بھی کی اور دو اہم کھلاڑی جو اگر کریز پر کھڑے رہتے تو باآسانی اپنی ٹیم کو میچ جیتوا سکتے تھے۔شاہد آفریدی نے ذیشان اشرف کو کلین بولڈ کر دیا جو بہت عمدہ کھیل رہے تھے انہوں نے 46 رنز بنائے اس کے بعد صہیب مقصود جو ان فارم بیٹسمین تھے ان کو بھی شاہد آفریدی نے کلین بولڈ کر دیا۔ جس کے بعد باقی باؤلرز کو حوصلہ افزائی ہوئی اور ٹیم کو میچ جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔شاہد آفریدی نے آخری اوور آصف آفریدی کو دیا جنہوں نے کمال کر دیا اور آخری اوور میں 10 رنز چاہیے تھے لیکن آصف آفریدی کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے ڈھیر ہو گئے اور راولاکوٹ کو 8 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔
شاہد آفرید ی کا کہنا تھا کہ میں یہ ٹرافی آزاد کشمیر کے لوگوں اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے نام کرتا ہوں اور کشمیر لیگ کے کامیاب انعقاد پر خدا کا لاکھ شکر ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اگلے سال کے پی ایل اس سال سے بھی زیادہ کامیابی کے ساتھ انعقاد ہو۔