24newspk
شاہد آفریدی کا جشن آزادی منانے کا منفرد انداز

ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی نے جشن آزادی منفرد انداز میں منایا اس دوران انہوں نے اپنے گھر پر پاکستان کے جھنڈے اور جھنڈیاں خود لگائیں اور اپنے فینز کے ساتھ یوٹیوب ویڈیو بنائی ۔
تفصیلات کے مطابق 14 اگست یوم آزادی پورے ملک میں بھرپور انداز میں منائی گئی ، لوگوں نے گھروں پر جھنڈے لگائے لائٹیں لگائیں ،آتش بازی کی اور بڑے جوش و ضذبے سے منایا گیا۔
کھلاڑیوں نے بھی جشن آزادی بڑے جوش اور جذبے سے منائی پاکستانی لیجنڈ شاہد خان آفریدی نے بھی جشن آزادی بڑے جوش و جذبے سے منائی انہوں اپنے گھر کو جھنڈیاں لگائیں اور پاکستان کا بڑا جھنڈا لگا یا اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے اپنے بچوں کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا لگایا اور اس کے علاوہ انہوں ترکی اور فلصطین کا جھنڈا بھی لگایا جو ان کے فینز کو بہت پسند آیا۔

شاہد آفریدی نے فینز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج 14 اگست کو میری طرف سے آپ سب کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو۔میں بچپن سے 14 اگست کو گھر پر پاکستانی پرچم لگاتا ہو ں اور جھنڈیوں سے گھر کو سجاتا ہوں ۔پاکستان نے بہت کچھ دیا ہے اب ہماری باری ہے کہ ہم پاکستان کے لئے کچھ کریں ۔