• 24newspk

شاہد آفریدی کا پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں واپسی کا امکان روشن


کراچی(24نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپر اسٹار شاہد خان آفریدی جو پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور یہ ان کا آخری پی ایس ایل ہے،شاہد خان آفریدی کمر کی تکلیف کی وجہ سے بائیو سیکیور ببل سے باہر ہوگئے تھے اور ڈاکٹر کو چیک اپ کروانے کے بعد وہ واپس ہوٹل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ تین روز آسولیشن میں گزار کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد آفریدی کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران کمر میں شدید تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کی شدت کے سبب وہ بدھ کو بائیو سیکیور ببل توڑ کر اسپتال پہنچے۔ڈاکٹرز نے ان کا معانہ کیا اور ان کو انجیکشن لگوانے کا کہا ،جس کے بعد ان کوطبیعت میں بہتری محسوس ہوئی اور وہ واپس ہوٹل آگئے ہیں۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل میں پشاور زلمی،کراچی کنگز اور ملتان سلطان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔2016 میں شروع ہونے والے پی ایس ایل میں شاہد آفریدی نے بطور کپتان پشاور زلمی کو جوائن کیا تھا 2017 میں انہوں نے پشاور زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی کو دی تھی اسی سال پشاور زملی چیمپئن بنا تھا۔ 2018 میں شاہد خان آفریدی نے کراچی کنگز جوائن کیا 2019 سے 2021 تک وہ ملطان سلطان کا حصہ رہے۔ اب یہ ان کا آخری پی ایس ایل ہے جس میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

6 views0 comments