top of page
  • Writer's picture24newspk

شاہد آفریدی کی دنیا کے بہترین باؤلرز کی ایسی دھلائی جیسے گلی کے باؤلرز ہوں ،دیکھیں اس ویڈیو میں


کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی پاکستان کے سپر اسٹار شاہد خان آفریدی جن کو بوم بوم کے نام سے مشہور ہیں۔شاہد آفریدی جب بیٹنگ کرنے گراؤنڈ میں آتے تھے تو گراؤنڈ میں تماشائیوں میں ایک جوش پیدا ہو جاتا تھا اور ان کے آنے کا استقبال ایسے کیا جاتا تھا جیسے وہ سنچری کر گئے ہیں ۔پاکستان میں لوگ ٹی وی کے سامنے بیٹھ جاتے تھے لوگ ریڈیو پر کمینٹری سنتے تھے کہ آفریدی آگیا ہے اب اسکور بنے گا آدھی ٹیم آؤٹ ہو جاتی تھی لیکن لوگ یہہی کہتے تھے آفریدی ہے نہ کوئی پریشانی نہیں پاکستان جیت جائے گا۔

شاہد آفریدی کے جلدی آؤٹ ہونے پر ان کے فینز مایوس تو ہو جاتے تھے لیکن ایک دوسرے کو دلاسہ دیتے رہتے تھے کہ کوئی نہیں وہ بولنگ میں کچھ کرے گا وہ اگلے میچ میں لمبے چھکے مارے گا ان کے فینز میں کبھی کمی نہیں آئی دن بد ن ان کے فینز بڑھتے گئے وہ ایک ایسی پرفارمنس دیتے تھے کہ لوگ پچھلی ساری باتیں بھول جاتے تھے ان کی پرفارمنس نے ہمیشہ پاکستان کو میچ جتوائے ۔


آج ہم آپ کو ایسی پرفارمنس دکھا رہے ہیں جس میں شاہد آفریدی نے دنیا کے بہترین باؤلرز کی ایسی پٹائی کی اس سے پہلے اور اس کے کسی کی جرات کسی بلے باز نے نہیں کی ۔شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے باؤلرز میگراتھ اور بریٹ لی کو لمبے لمبے چھکے مارے کے وہ خود پریشان ہوگئے کہ ہم نے ایسی کیا غلطی کی کہ شاہد آفریدی اتنی دھلائی کر رہ ہے

آسٹریلیا میں 2004 میں تین ملکی سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان ،ویسٹ انڈیز اور میزبان آسٹریلیا کے درمیان سیریز کھلی گئی ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوبارٹ میں میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے اس میں ایک شاندار اننگ شاہد آفریدی کی ہے جنہوں نے 26 گیندوں پر 56 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے ۔ان کی اننگز کی خاص بات جب شاہد آفریدی نے بریٹ لی جیسے دنیا کے فاسٹ باؤلر کو کھڑے کھڑے چھکے مارے تو وہ خود حیران ہوگئے گراؤنڈ میں موجود تماشائی اور کمینٹیٹرز بھی داد دیتے رہے اس کے بعد میگراتھ کی باری آئی تو ان کو بھی شاہد آفریدی نے نہیں بخشا ان کو چھکے چوکے مارے۔


72 views0 comments
bottom of page