24newspk
شاہد آفریدی کی بھارت کے خلاف شاندار اننگز ،دیکھیں اس ویڈیو میں

کرکٹ نیوز پی کے:شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کے بیسٹ ہٹر آلراؤنڈر رہے ہیں ان کی بیٹنگ اور باؤلنگ کی وجہ سے پاکستان نے کئی میچ جیتے ہیں ۔وہ جب بیٹنگ کرنے آتے تھے تو لوگ تالیوں سے ان کا استقبال کرتے تھے اور دنیا میں چند کھیلاڑی ہونگے جن کے لئے شائقین اتنے دیوانے ہوتے ہیں ۔ہر کھلاڑی کا اپنا مقام ہوتا ہے اور ان کا کھیلنے کا اپنا انداز ہوتا ہے۔
شاہد آفریدی کے کھیلنے کا انداز جارحانہ ہوتا تھاوہ بیٹنگ کرنے آتے تھے تو ان کی کوشش ہوتی تھی کہ باؤلر کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دوں بلکہ میں ان کے اوپر حاوی ہو جاؤں اور اپنی ٹیم کے لئے اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ رنز کروں ۔دوسری ٹیم پر ہمیشہ شاہد آفریدی کا پریشر رہتا تھا اور ان کی کوشش ہوتی تھی ان کو جلد سے جلد آؤٹ کریں ۔شاہد آفریدی کی بیٹنگ نے کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا انداز متعارف کرایا کہ ایسے بھی کھیلا جا سکتا ۔اس سے پہلے جارحانہ انداز بہت کم دیکھنے کو ملتا تھا،شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ کو بھی جارحانہ بنا دیا ، پاکستان میں عموما لوگ ٹیسٹ کرکٹ کو نہیں دیکھتے نہ گراؤنڈ میں زیادہ لوگ جاتےتھے اور نہ ٹی وی پر اتنے لوگ دیکھتے تھے لیکن شاہد آفریدی کی بیٹنگ نے لوگوں کو ٹیسٹ کرکٹ کو دیکھنے پر مجبور اور گراؤنڈ تماشائیوں سے بھر گئے تھے۔
آج ہم آپ کو شاہد آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ کی وہ یادگار اننگز دکھا رہے ہیں اور اس اننگز کے بارے میں بتائیں گے جس میں بوم بوم آفریدی نے روایتی حریف بھارت کے خلاف 2006 میں پاکستان میں اپنے شائقین کے سامنے ایک شاندار اننگز کھیلی اور بھارتی باؤلرز کی خوب پٹائی کی ۔شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 156 رنز کی اننگز کھیلی ۔
شاہد آفریدی نے پہلے ہی اوور سے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرنا شروع کی اور چھکے چوکے لگاتے رہے۔شاہد آفریدی نے بھارت کے کسی باؤلر کو نہیں بخشا اور ہر باؤلر کو چوکے چھکے مارے۔انیک کمبلے ایک اوور میں لگاتار تین چوکے پھر داوسرے اوور میں چھکے چوکےایسے مارے جیسے وہ گلی کے باؤلر ہوں حقیقت میں ان کا شمار دنیا کے ایک بہترین لیگ اسپنر ز میں شمار ہوتا ہے لیکن شاہد آفریدی کسی کو نہیں چھوڑتے ۔ان کے بعد عرفان پٹھان کو دو لگاتار چھکے مارے تو تماشائی کھڑے ہوکر شور مچاتے رہے اور شاہد آفریدی کو داد دیتے رہے۔شاہد آفریدی نے ظہیر خان کو ایک اوور میں 3 چوکے ایک چھکا مارا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ کیسے ٹیسٹ کرکٹ کو ون ڈے کرکٹ کی طرح انجوائے کر رہیں ہیں ۔