top of page
  • Writer's picture24newspk

شاہد آفریدی کے پاؤں کے برابر بھی نہیں ہوں، پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری بنانے والے عثمان خان



اسلام آباد(24 نیوز پی کے)پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ،پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے میچز آج سے لاہور میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ میں بہت سے ریکارڈ ٹوٹے ہیں ،پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ میں چھکوں اور چوکوں کی برسات رہی۔پاکستان سپر لیگ سیزن میں ملتان سلطانز کے اوپنر بلے باز عثمان خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف تیز ترین سنچری بنائی،اس میچ میں ملتان سلطانز نے 262/3 رنز بنائے۔عثمان خان نے 36 گیندوں پر پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچر ی بنادی۔


میچ کے بعد میڈیا پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں ملتان سلطانز کے اوپنر بلے باز عثمان خان نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کے پاؤں کے برابر بھی نہیں ہوں۔عثمان خان میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ سنچری بناؤں گا۔ عثمان خان نے مزید کہا کہ آج کل کی کرکٹ میں محمد رضوان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس وقت محمد رضوان میرے آئیڈیل ہیں کیونکہ اس وقت ان سے اچھا کوئی نہیں۔

24 views0 comments
bottom of page