top of page
  • Writer's picture24newspk

شاہد خان آفریدی نے کریز پر اپنے فیورٹ پارٹنر کا نام بتا دیا


کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ترین کھلاڑی اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کریز پر سعید انور کو اپنا فیورٹ پارٹنر قرار دیدیا۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے مداحوں سے ایک سیشن رکھا جس میں انہوں مداحوں کی طرف سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیے ،شاہد آفریدی نے ایک مداح کے پوچھے گئے سوا ل کہ آپ کا بیٹنگ کرتے وقت آپ کا فیورٹ پارٹنر کون ہے؟ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے ساتھ کریز پر سعید انور کو اپنا فیورٹ پارٹنر قرار دیا ۔



فاسٹ بالر جنید خان سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ جنید خان کو مزید مواقع ملنےچاہئیں۔ 

شاہد آفریدی اپنے مداحوں سے بات کرتے رہتے ہیں کبھی ویڈیو کے ذریعے تو کبھی چیٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑے رہتے ہیں ۔شاہد آفریدی کے مداحوں کو یہ بات بہت پسند ہے ۔ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔


37 views0 comments
bottom of page