• 24newspk

شاہنواز دھانی کی کیچ لیتے ہوئے محمد رضوان سے ٹکر! محمد رضوان نے ٹکرانے کے بعد دھانی کو گلے لگا لیا


لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے مر حلے کے میچز لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پی ایس ایل سیون کے 16ویں میچ میں پشاور زلمی کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ملتان سلطان نے 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ۔ملتان سلطان کی طرف سے شان مسعود نے 49 گیندوں پر 68 رنز بنائے ان کے علاوہ ٹم ڈیوڈ نے 18 گیندوں پر 34 رنز بنائے ،محمد رضوان 34،رائلی راسو نے 15 رنز بنائے۔

پشاور زلمی نے جواب میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔شعیب ملک 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پشاور زلمی اگر ایک اور میچ ہار گئی تو وہ آگے نہیں جا سکتی ۔پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 5 رنز پر گر گئی ،کامران اکمل چار رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔کامران اکمل کا شاہنواز دھانی نے شاندار کیچ لیا۔کامران اکمل کے کیچ کے لئے کپتان محمد رضوان اور شاہنواز دھانی دونوں کیچ پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے اور دونوں ٹکرا کر گر گئے جس کے بعد محمد رضوان سمجھے کے کیچ ڈراپ ہوگیا لیکن شاہنواز دھانی نے کیچ پکڑ لیا تھا اور وہ کھڑے ہو گئے بعد میں محمد رضوان کے چہرے پر ہنسی تھی اور گلے ملے۔وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔



48 views0 comments