24newspk
شاہین آفریدی کا نکاح کس تاریخ کو ہو گا؟ تیاریاں شروع، تاریخ سامنے آ گئی

ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا نکاح کل بروز جمعہ 3 فروری کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوگا۔اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشاکا ابھی نکاح ہو رہا ہے جب کہ رخصتی بعد میں ہوگی۔اب رپورٹس سامنے آئی ہیں شاہین اور انشا کے نکاح کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جس کے لیے شاہین اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر شاہین کی شادی کا کارڈ بھی وائرل ہورہا ہے تاہم اس حوالے سے خاندانی ذرائع کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جیو نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان سہیل وڑائچ نے دوران انٹرویو شاہین کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی اور رشتہ طے ہونے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں شاہین نے اللہ کا شکر اداکیا اور شرماتے ہوئے بتایا کہ ’میرے خیال سے میری ہی خواہش تھی‘۔