24newspk
شاہین آفریدی کسی بھی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کر سکتا ہے، میتھیو ہیڈن

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹینٹ سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی کسی بھی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹنگ کنسلٹینٹ میتھیو ہیڈن نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ میں ایسی ٹیم کا حصہ ہوں جس نے شاندار کھیل پیش کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائ ہے۔
میتھیو ہیڈن نے پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تباہ کردینے والا بولر ہے۔ جس طر ح انہوں نے بھارتی بلے باز کے آر راہول کو بولڈ کرنے والی گیند کمال کی تھی، شاہین کے لئے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ کس طرح مسلسل کھیل پیش کررہا ہے۔میتھیو ہیڈ ن نے قومی ٹیم کے اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے جس طرح روہت شرما کو پھر کے آر راہول کو آؤٹ کیا وہ قابل تعریف ہےوہ ایک میچ ونر کھلاڑی ہیں ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ آج 11 نومبر کو دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلیند کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔آج جو ٹیم جیتے گی وہ 14 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا