top of page
  • Writer's picture24newspk

شاہین آفریدی کس کے نقش قدم پر چلنے لگے؟جانئیے


 ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی باؤلنگ سے عمدہ پرفارمنس سے سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کر رکھی ہے چاہے وہ انٹرنیشنل کرکٹ ہو یا ڈومیسٹک کرکٹ یا پھر لیگ کرکٹ ہو شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹیم اور فینز کو مایوس نہیں کیا۔


تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں جو اپنے دور پاکستان کے تیز ترین باؤلر تھے ان کی سوئنگنگ یارکر سے دنیا کے بڑے بلے باز بھی سامنا نہیں پاتے تھے ۔شاہین شاہ آفریدی نے تین ایک روزہ میچز میں پندرہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے دعسرے فاسٹ باؤلر ہیں اس سے پہلے یہ ریکارڈ وقار یونس کے پاس تھا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنی عمدہ باؤلنگ سے زمبابوے کے بلے بازوں کو کریز پر زیادہ دیر ٹکنے نہیں دیا اور ان کو شاہین آفریدی کو کھیلنے میں مشکلات پیش آئی۔شاہین شاہد آفریدی نے 10 اوورز میں 49 رنز کے عیوض 5 وکٹیں حاصل کیں ۔شاہین شاہ آفریدی کے ریکارڈ کی بات کریں تو ورلڈ کپ 2019 میں افغانستان کے خلاف 47 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اس کے بعد ورلڈ کپ کے ایک اور میچ جو 5 جولائی 2019 کو کھیلا گیا جو بنگلادیش کے کیخلاف 35 رنز کے عیوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھاْ

94 views0 comments
bottom of page