24newspk
شاہین آفریدی کی پاور ہٹنگ دیکھ کر شاہد آفریدی بھی حیران رہ گئے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے 30 ویں اور آخری لیگ میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سپر اوور میں شکست دے دی لیکن شاہین شاہ آفریدی نے سب کے دل جیت لیے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے ا آخری لیگ میچ میں لاپور قلندرز کے کپتان فاست باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے لاپور قلندرز کے خلاف طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے ناممکن کو ممکن کر دیا اور میچ برابر کیا اور اپنی اننگز کو یادگار اننگز بنا دیا۔شاہین شاہ آفریدی نے 20 گیندوں میں 39 رنز بنا ئے جس میں ۴ چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ شاہین شاہ آفریدی نے آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ برابر کر دیا۔
شاہین شاہ آفریدی کی طوفانی اننگز کے سب دیوانے ہو گئے۔چھکوں چوکوں کے بادشاہ بوم بوم آفریدی نے بھی شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی۔