24newspk
شاہین آفریدی کا بھارت کیخلاف اسپیل ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ قرار

ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) شاہین شاہ آفریدی کا بھارت کیخلاف اسپیل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پلے آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پیسر کی ویڈیو بھی شیئر کردی،جس میں ورلڈ کپ میں بہترین باؤلنگ اسپیل کو دکھایا گیا ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت کی بیٹنگ کو تباہ کر دیا تھا۔ شاہین شاہین آفریدی نے روہت شرما کو پہلی گیند پر ہی آؤٹ کر دیا تھا اس کے بعد کے دوسرے اوور میں کے آر راہول کو بولڈ کر دیا تھا اور اپنے چوتھے اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے ویرات کوہلی کو بھی آؤٹ کر دیا تھا۔ بھارت نے 20 اوور ز میں 151 رنز بنائے ۔
پاکستان نے 151 رنز کا حدف 18ویں 1وورز میں 10 وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی فتح تھی اور 10 وکٹوں سے جیت کر پاکستان نے ریکارڈ قائم کیا اس سے پہلے پاکستان کبھی بھی آئی سی ایونٹ میں 10 وکٹوں سے کوئی میچ نہیں جیتا اور نہ ہی بھارت کے خلاف میچ جیتا ہے۔