24newspk
شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا! پی سی بی نے ویڈیو شیئر کر دی، دیکھئے

24نیوز پی کے: بلے باز فخر زمان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ہفتہ کو برسبین میں قومی کرکٹ اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائنگولر سیریز جیتنے کے بعد کرائسٹ چرچ سے آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچ گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم وارم اپ میچوں میں بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔ لیکن پاکستان اپنا پہلا گروپ مرحلے کا میچ 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
بلے باز فخر زمان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی جو زخمی ہونے کے بعد بحالی پروگرام کے لیے انگلینڈ میں موجود تھے اب آسٹریلیا پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ شاہین آفریدی اب انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف وارم اپ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ دریں اثنا، اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ عمر رشید اور مینٹور میتھیو ہیڈن بھی پاکستان کے اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔