24newspk
شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کا سب سے بڑا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔۔پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے سال 2021 بہترین سال رہا پاکستان نے ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دکھائی اور سیریز جیتی وہاں کھلاڑیوں کی بھی بہت اچھی پرفارمنس رہی ،آئی سی سی نے سال کے بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب میں پاکستان کے کھلاڑی بھی شامل تھے۔پاکستانی کھلاڑیوں کا ورلڈ کرکٹ پر راج! بابر اور رضوان کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کا سب سے بڑا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو آئی سی سی ایوارڈ سے نوازا گیا۔شاہین آفریدی کو سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی آئی سی سی کرکٹر اف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔شاہین شاہ آفریدی نے سال 2021 کے شاہین شاہ آفریدی نے 36 انٹرنیشنل میچ کھیلے اور 78 وکٹیں حاصل کیں اور انہوں نے دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
