• 24newspk

شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شرٹ ایرون فنچ کو گفٹ کر دی، نمبر 1 بیٹر بابر اعظم نے اپنا بیٹ بھی گفٹ کر دی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ، ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا کے نام ،آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0-1 اپنے نام کی۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کی جبکہ واحد ٹی 20 میچ مہمان ٹیم کے نام رہا۔

پورے دورے میں شاندار دوستی کے مناظر دیکھنے کو ملے۔آسٹریلیا ٹیم نے پاکستان میں قیام کا لطف اٹھایا۔ مہمان ٹیم کو پاکستانی تماشائیوں کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی اور مہمان ٹیم اور انتظامیہ نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا۔

واحد ٹی ٹوئنٹی کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنی شاندار محبت اور حمایت پر کراؤڈ میں اپنی شرٹس اور کیپس تقسیم کیں جب کہ کھلاڑی شرٹس اور بلے کا تبادلہ بھی کر رہے تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنا بیٹ آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ٹریوس ہیڈ کو دیا جب کہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے شاہین شاہ آفریدی کی دستخط شدہ شرٹ وصول کی۔ پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان بھی آسٹریلوی بلے باز میٹ رینشا کے ساتھ شرٹس کا تبادلہ کرتے نظر آئے۔



51 views0 comments