24newspk
شاہین شاہ آفریدی نے تباہی مچا دی! ایک ہی اوور میں 3 وکٹیں لےلی ،ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کر لی ہےپاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ایک اوور میں تین کھلاڑی آؤٹ کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا،شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر کمال کر دکھایا اور ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کہ بہترین باؤلر ہیں شاہین شاہ آفریدی نے 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔شاہین شاہ آفریدی نے کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ وکٹیں لے رکھی ہیں ۔شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلا ڑی قرار دیا گیا۔شاداب خان نے 12 گیندوں پر 28 رنز بنائے تھے۔