• 24newspk

شاہین شاہ آفریدی نے سٹیڈیم میں دھوم مچا دی، پاور ہٹنگ سے سب کو حیران کر دیا,آفریدی، آفریدی کے نعرے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پی ایس ایل7 کے آخری لیگ میچ کا سنسنی خیز مقابلہ، سپر اوور میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 159 رنز کا حدف دیا جواب میں لاہور قلندرز نے آخر ی گیند پر چھکا لگا کر میچ برابر کر دیا ،اس کے بعد سپر اوور میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

میچ کے بہترین لمحات وہ تھے جب شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں تین چھکے لگا کر میچ برابر کر دیا ،انہوں آخری گیند پر چھکا لگا کر شاہد آفریدی کی یاد تازہ کر دی اور پورے گراؤنڈ میں آفریدی ،آفریدی کے نعرے گونج رہے تھے۔شاہین شاہ آفریدی نے 20 گیندوں پر 39 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اوردو چوکے شامل تھے۔

سپر اوور میں لاہور قلندرز صرف 6 رنز بنا سکی جس کے جواب میں پشاور زلمی کے بلے باز شعب ملک نے پہلی دو گیندوں پر دو چوکے لگا کر میچ جیت لیا ،لیکن شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ نے سب کے دل جیت لیے۔ انہوں نے پشاور زلمی کا جیتا ہوا میچ برابر کر دیا ۔شاہین آفریدی کی تباہ کن بیٹنگ کی تعریف بوم بوم آفریدی سمیت بہت سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور ان کے فینز کی ۔




39 views0 comments