24newspk
شاہین شاہ آفریدی نے پریکٹس میچ میں ایسا کمال کر دیا کہ کیویز سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی ڈر گئے
Updated: Dec 14, 2020

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں ٹیم قرنطینہ کے بعد اب کوئنز ٹاؤن میں موجود ہے جہاں قومی ٹیم کی سخت ٹریننگ جاری ہے۔پریکٹس میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ سے اپنی دھاک بٹھافی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کا کوئنزٹاؤن میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی پرفارمنس اور فٹنس لیول بتا دیا۔پاکستان گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
پاکستان گرین کی طرف سے محمد حفیظ 48 اور کپتان بابر اعظم 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پاکستان وائٹ کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان وائٹ کو 175 رنز کا ریوائز ٹارگٹ دیا گیا،پاکستان وائٹ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناسکی۔پاکستان وائٹ کی طرف سے ذیشان ملک 50،حیدر علی نے 45 اور عبداللہ شفیق 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔وہاب ریاض عثمان قادر اور عماد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔