top of page
  • Writer's picture24newspk

شاہین شاہ آفریدی نے کمال کر دیا، بلوچستان کے خلاف نوجوان فاسٹ باﺅلر نے کتنی وکٹیں حاصل کیں؟


ملتان (کرکٹ نیوز پی کے)ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020 نیشنل ٹی 20 کپ کے پانچویں میچ میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے درمیان میچ کھیلا گیا۔خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کے پانچویں میچ میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ کھیلا گیا۔بلوچستان نے تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔بلوچستان کی طرف سے عمران بٹ 31 اور ھارث سہیل 29 کے ساتھ نمایاں رہے۔

خیبرپختونخوا کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کی انہوں نے 4 اوورز میں صرف 20 رنز کے عیوض بلوچستان کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور بلوچستان کو بڑا اسکور کرنے سے روک دیا۔ شاہین شاہ کی وکٹوں میں امام الحق،اویس ضیاء،عماد بٹ ،عمید بٹ اور یاسر شاہ کی وکٹ شامل ہیں۔


خیبر پختونخوا نے 152 رنز کا حدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔خیبرپختونخوا کی طرف سے محمد رضوان 57 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے،ان کے علاوہ محمد حفیظ 45 افٹخار احمد 29اور فخرزمان نے 25 رنز بنائے۔


43 views0 comments
bottom of page