• 24newspk

شاہین شاہ آفریدی کو تکلیف میں دیکھ کر حار ث روف کا دل بھی تڑپ اٹھا، تصویر کے ساتھ پیغام جاری کردیا


ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنے بہترین دوست اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال پہنچ گئے۔

شاہین آفریدی کا گزشتہ روز اپینڈکس کا آپریشن ہوا جس کے بعد وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

قومی کرکٹر حارث رؤف اپنے دوست شاہین آفریدی کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے جہاں سے انہوں نے اپنی اور شاہین کی سیلفی ٹوئٹر پر شیئر کی۔حارث رؤف نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹائیگر اور چیمپئن قرار دیا اور ساتھ ہی جلد صحتیابی کی امید ظاہر کی۔اپنے پیغام میں حارث رؤف نے کہا کہ' ایک بھائی کی طرح میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں'۔خیال رہے کہ گزشتہ روزقومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہسپتال سے لی گئی تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ہی بتایا تھا کہ ان کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے لیکن الحمداللّٰہ ان کی حالت بہتر ہے۔


آپریشن کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ڈاکٹرز نے چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ان کے گھٹنے کی انجری کا ری ہیب شروع ہوگا۔

وہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔شاہین شاہ آفریدی کےآئندہ سال اپریل میں سیلیکشن کیلئے دوبارہ دستیاب ہونے کے امکانات ہیں۔


Web Desk (24 News PK) Pakistan cricket team's fast bowler Haris Rauf reached the hospital to inquire about the well-being of his best friend and national team fast bowler Shaheen Afridi.

Shaheen Afridi underwent an appendix operation yesterday after which he is undergoing treatment in the hospital.

National cricketer Haris Rauf reached the hospital to visit his friend Shaheen Afridi from where he shared a selfie of himself and Shaheen on Twitter. Haris Rauf called Shaheen Shah Afridi a tiger and a champion and also expressed hope for a speedy recovery. Haris Rauf said in his message that "I am always with you like a brother". It should be noted that yesterday the fast bowler of the national team, Shaheen Shah Afridi, shared a picture taken from the hospital on his social media accounts and also He had been told that he had an appendix operation, but Alhamdulillah, his condition is better.



After the operation, the doctors have advised Shaheen Afridi to rest for four weeks after which the rehabilitation of his knee injury will begin.

Shaheen Shah Afridi will also not be available in the home series against England and New Zealand. Shaheen Shah Afridi is likely to be available again for selection in April next year.

16 views0 comments