24newspk
شاہین شاہ آفریدی کو ویلنٹائن ڈے کا تحفہ مل گیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے انسٹاگرام پر ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کر دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جو پی ایس ی ایل سیون میں لاہور قلندرز کی کپتانی بھی کر رہے ہیں انہوں نے اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں گلاب کے پھول لگے ہوئے ہیں اور شاہین شاہ آفریدی کا نام بھی لکھا ہوا ہے ساتھ میں ویلنٹائن ڈے بھی لکھا ہوا ہے ۔اس تصویر پر شاہین شاہ آفریدی نے بھی شکریہ میری محبت اور ساتھ میں دل لگا دیا ،اس تصویر کو دیکھ کرشاہین شاہ آفریدی کے فینز بہت خوش ہو گئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے اس تحفے کے بارے میں نہیں لکھا کہ یہ کس نے بھیجا ہے؟ آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی کے ساتھ شادی کریں گے اور اس بات کی تصدیق دونوں کاندان کر چکے ہیں
