top of page
  • Writer's picture24newspk

شاہین شاہ آفریدی کو 48 گھنٹوں تک نگرانی میں رکھا جائے گا مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو 48 گھنٹوں تک نگرانی میں رہیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے شاہین شاہ آفریدی کے ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد ان کا معائنہ کیا گیا اور ان کو کلیئر قرار دیا گیا لیکن پھر بھی 48 گھنٹوں تک نگرانی میں رہیں گے۔


تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ کے دوران فاسٹ باؤلر نیل ویگنر نے باؤنسر مارا جو شاہین شاہ آفریدی کے ہیلمٹ میں لگا اور ان کا اسی وقت ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور شاہین شاہ آفریدی نے بیٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا بدقسمتی سے پاکستان ٹیسٹ میچ ہار گیا اور اب پی سی بی کے میڈیکل پینل نے بھی شاہین شاہ آفریدی کو کلیئرقرار دیا ہے لیکن پھر بھی ان کو 48 گھنٹوں تک نگرانی میں رکھا جائے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے کل کرائسٹ چرچ روانہ ہو گی جہاں قومی ٹیم ٹریننگ میں حصہ لیں گے اور 3 جنوری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔

43 views0 comments
bottom of page