24newspk
شاہین شاہ آفریدی کی کاؤنٹی کرکٹ میں عمدہ کارکردگی ،سب کو حیران کر دیا

کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی جو ان دنوں انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں اور ہیمشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے مڈل سیکس کاؤنٹی کے خلاف میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کرکٹر فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم ہیمشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین باؤلنگ کے ذریعے اپنیئ ٹیم کو کامیابی دلوائی۔شاہن شاہ اآفریدی نے 4 گیندوں پر مسلسل چار وکٹیں حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا اور چاروں بلے باز شاہین شاہ آفریدی کی باؤلنگ پر کلین بولڈ ہوئے۔
ہیمشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مڈل سیکس کو جیتنے کے لئے 142 رنز کا حدف دیا۔شاہین شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے مڈل سیکس کے بلے باز کریز پر ٹک نہ سکےاور پوقری ٹیم 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کو 20 رنز سے کامیابی دلوائی۔