• 24newspk

شاہین شاہ آفریدی کے پی پولیس کے خیر سگالی سفیر مقرر


پشاور(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے لئے ایک اور اعزاز ،شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کی طرف سے خیر سگالی سفیر مقرر کر دیا گیا۔


نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو پولیس لائنز پشاور کی تقریب میں خیبر پختونخوا پولیس کی وردی پہن کر شرکت کی اوران تقریب میں اعزازی ڈی ایس پی کے اعزاز بیجز لگائے گئے۔شاہین شاہ آفریدی نے سب سے پہلے اپنے والد کو سلامی پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اصل سپر اسٹار ہماری فورسز ہیں ۔ مجھے کے پی پولیس کا سفیر بننے پر فخر ہے ۔ میرے والد بھی 25 سال تک پولیس فورس کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادرپولیس فورس نے ملک و قوم کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

چیف سیکرٹری کے پی کے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھٹن زدہ ماحول میں ایسے ایونٹ کا انعقاد قابل تعریف ہے ، شاہین شاہ آفریدی ہمارا فخر اور اسٹار ہیں۔انسپکٹر جنرل کے پی پولیس معظم جاہ انصاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کے 6 ماہ کے دوران پولیس کے 54 آفیسرز اور جوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا ۔ شاہین شاہ آفریدی کے سفیر منتخب ہونے سے خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔


Peshawar (24NewsPK) Another honor for Pakistan cricket team fast bowler Shaheen Shah Afridi, Shaheen Shah Afridi to Khyber Pakhtunkhwa

A goodwill ambassador has been appointed by the police.


According to a private TV channel, the famous fast bowler of Pakistan cricket team Shaheen Shah Afridi attended the ceremony of Police Lines Peshawar wearing Khyber Pakhtunkhwa Police uniform and honorary badges of honorary DSP were affixed in the ceremony. Shaheen Shah Afridi First he greeted his father.


Addressing the function, national cricket team star Shaheen Shah Afridi said that the real superstars are our forces. I am proud to be the KP Police Ambassador. My father has also been part of the police force for 25 years. He said that Bahadur Police Force has made many sacrifices for the country and the nation.

Addressing the function, Chief Secretary KPK said that it is commendable to hold such an event in such a depressing atmosphere. Shaheen Shah Afridi is our pride and star. During the first six months of 2022, 54 police officers and men were martyred. The election of Shaheen Shah Afridi as ambassador will help highlight the sacrifices of the Khyber Pakhtunkhwa police.

36 views0 comments