24newspk
شاہین نے تو اپنے نکاح کا سوٹ ڈیزائن نہیں کیا، کٹ کیسے ڈیزائن کرلی'شاہد آفریدی کا دلچسپ ردعمل آگیا

لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اپنی ٹیم قلندرز کی کٹ ڈیزائن کی ہے جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر کافی چرچے میں ہیں۔پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ کے ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز کی کٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی ڈیزائن کردہ ہے جس پر شہر کا نقشہ بنا ہوا ہے۔ اب ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کے دوران سابق کپتان شاہد خان آفریدی سے اس حوالے سے سوال کیا گیا جس سے وہ لاعلم نکلے۔
سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کٹ شاہین نے ڈیزائن کی۔ ساتھ ہی شاہد آفریدی نے پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'شاہین نے تو اپنے نکاح کا سوٹ ڈیزائن نہیں کیا، کٹ کیسے ڈیزائن کرلی'۔ شاہین آفریدی کا لاہور قلندرز کی کٹ سے متعلق صارفین سے سوال،شاہد خان آفریدی کے اس تبصرے پر دونوں میزبان ہنس دیے جس کے بعد لالا خود بھی ہنس پڑے۔