24newspk
شرجیل خان اور اعظم خان سے رمیز راجہ کیوں مایوس ہیں ؟جانئیے

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز 92 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا حصہ رہنے والے کھلاڑی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ جو پاکستان میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں کمنٹیری کے فرائج انجام دے رہے ہیں انہون نے نیشنل ٹی 20 کپ کھیلنے والے پاکستان کے نوجوان کھلاڑی اعظم خان ،احسان علی اور شرجیل خان کی فٹنس کو مایوس کن قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں کھلاڑیوں کو اتنا وقت ملنے کے باوجود اپنی فٹنس کا خیال نہیں رکھا اور بہتری نہیں لا سکے تو اس طرح کیریئر کو آگے نہیں لے کے جایا سکتا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ میں دنیا کے بہترین باؤلرز کا سامنا کرنا پڑے گا اور فیلڈنگ میں ان کی کمزوریاں عیاں جائیں گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں کی بیٹنگ میں بیشک ٹائمنگ نیچرل ہے لیکن ان کے فٹ ورک میں مستعدی نہ ہونے کی وجہ سے ناکامی کا سامنہ کرنا پڑ سکتا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ قومی کرکت ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شرجیل خان کی فٹنس لیول پر سوالیہ نشان لگایا تھا اور کہا کہ راتوں رات 15 کلو وزن کم نہیں کر سکتا اس کے لئے مسسلسل سخت محنت کرتنے کی ضرورت ہوتی ہے۔