24newspk
شرجیل خان نےخان نے اپنے کیریئر کے حوالے سے اہم فیصلہ

لاہور(کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز شرجیل خان جن پر پی ایس ایل کے دوران کرپشن کیس میں سزا دی گئی تھی وہ اپنی سزا پوری کرنے کے بعد رواں سال پی ایس ایل 5 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی۔شرجیل خان نے اپنے کیریئر کے بارے میں اہم فیصلہ کیا ہے۔
شرجیل خان نے اگلے سال ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے ورلڈ ٹی 20 کو اپنا حدف بنا یا ہے۔ان ہوں نے مزید کہا کے میرے چھوٹے چھوٹے حدف ہیں،میں آخری ورلڈ ٹی 20 2016 میں بھارت میں کھیلا تھا۔شرجیل خان نے کہا کہ میرا فوکس ابھی نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ جو جلد شروع ہونے والا ہے۔
شرجیل خان نے زید کہا کہ میں نے کرکٹ میں واپسی کے لئے اپنی فٹنس پر بہت توجہ دی ہے اور پہلے سے زیادہ بہتری آئی ہے۔ کورونا میں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں قرنطینہ کا ماحول تھا تو ساری توجہ اپنی فٹنس پر رہی اور کوشش کروں گا کہ اس کو برقرار رکھوں ۔
اآپ کو بتاتے چلیں کہ شرجیل خان کو 2017 کے پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر سزا سنائی گئی ان کو ڈھائی سال پابندی لگا دی گئی ۔شرجیل خان کی پابندی پچھلے سال ختم ہو گئی تھی اور وہ پی ایس ایل 5 میں کرکاچی کنگز کا حصہ تھے۔
شرجیل خان نے پاکستان کے لئے 25 ون ڈے 15 ٹی 20 اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلے۔شرجیل خان نے ون ڈے میں 812 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ٹی 20 میں 360 رنز بنائے جس میں 2 نصف سنچریاں ہیں ۔