24newspk
شرجیل خان کی قومی سکواڈ میں شمولیت پر تنقید ،ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی بول پڑے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہوگئی جہاں قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کے ساتھ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں نوجوان اوپنر بلے باز شرجیل خان ی شمولیت پر صارفین نے تنقید کی ہے تنقید کرنے کی وجہ کچھ لوگ اس کی فٹنس قرار دے رہے ہیں کہ وہ کافی موٹے ہو گئے ہیں ان کو اپنی فٹنس پر پہلے توجہ دینی چاہیے پھر اس کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیےاگر پرفارمنس کی بات کریں تو ان کی پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی شرجیل خان پر ہونے والی تنقید پر بول پڑے۔ اور بولے کہ شرجیل خان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ سب نے مل کر کیا ۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر درست غلط ہے کہ شرجیل خان کی ٹیم میں شمولیت ہماری مرضی کے بغیر ہوئی ہے بلکہ ہم سب نے مل کر فیصلہ کیا ہے ان کو ٹیم میں شامل کرنے کا۔ اور سب نے مل بیٹھ کر یہ پلان بنایا ہے کہ کس طرح ان کی بیٹنگ اور فیلڈنگ کے لئے کس طرح کام کرنا ہے۔مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔سب کھلاڑیوں کے ٖفٹنس معیار پر نظر ہے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یا تو قانون بنا دیں کہ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹرز کبھی نہیں کھیلے گا تو ہم ان کو ٹیم میں شامل نہیں کریں گے۔