• 24newspk

شرضوان کی عمدہ کپتانی ،پی ایس ایل میں ٹاس کا ٹرینڈ ختم کر دیا،ملطان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، ملطان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ملطان سلطان نے شان مسعود کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 20 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ملطان سلطان کی طرف سے شان مسعود نے58 گندوں پر 88 رنز بنائے ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے ان کے علاوہ ٹم ڈیوڈ 28،رائلی رائسو 21 صہیب مقصود 21 رنز اور خوشدل شاہ 8 رنز بناسکے ۔کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کی طرف سےمحمد حسنین نے 2 اور جیمز گلکنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حدف کا آ غاز کیا تو ان کو شروع میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،14 رنز پر پہلی وکٹ ول سمیڈ کی گری ان کو خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا ول سمیڈ نے دونوں میچوں بہت اچھی بیٹنگ کی تھی اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔محمد رضوان نے عمدہ کپتانی کی اور اپنے باؤلرز کو صحیح ٹائم پر استعمال کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم آخری اوور کے آخری گیند پر آؤٹ ہو گئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے بین ڈنکٹ 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ افتخار احمد 30 احسن علی 24، سرفراز احمد 21 ، جیمز فلکنر 18 اور سہیل تنویر 13 رنز بنا سکے۔ مطان سلطان کی طرف سے خوشدل شاہ اور عمران طاہر اور ڈیوڈ ولے نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ شان مسعود کو مین آف دی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



25 views0 comments