top of page
  • Writer's picture24newspk

شعیب اختر آئی سی سی پر برس پڑے


لاہور(کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل پر کڑی تنقید کی۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو ٹیم آف ڈیکڈ بناتے وقت پاکستانی کھلاڑیوں پر نظر نہیں پڑی ۔


نجی ٹی وی چینل کے مطابق شعیب اختر نے انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل پر الزامات لگاتے ہوئے آئی سی سی پر برس پڑے ،شعیب اختر کا کہنا تھا آئی سی سی کو ٹیم آف ڈیکڈ بناتے وقت بابر اعظم نظر نہیں آئے؟یونس خان کیا آئی سی سی کی نظر میں عظیم کھلاڑی نہیں ہے؟شعیب اختر نے کہا کہ انٹرنیشنل کاؤنسل (آئی سی سی ) کو اس لئے پاکستانی کھلاڑی نظر نہیں آرہے کیوں کہ وہ دیکھنا ہی نہیں چاہتے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کی ٹیم آف ڈیکیڈ کا انتخاب کیا جس میں کوئی پاکستان کا کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔اس کے علاوہ ویمنز ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم آف دی ڈیکیڈ کا انتخاب کیا گیا اس میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تھی۔آئی سی سی کے اس اقدام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے شائقین نے آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔صارفین نے پاکستانی کھلاڑیوں کا موازنہ ان کھلاڑیوں سے کیا جن کا انتخاب ہوا ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کا ان پر پلڑا بھاری ہونے کے باوجود ان کو شامل نہیں کیا گیا۔

28 views0 comments
bottom of page