24newspk
شعیب اختر اسپیڈ اسٹار
Updated: Apr 24

شعیب اختر 13 اگست 1975 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کا آغاز 1994 میں ایگریکلچر ڈویلپمنٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے کیا .شعیب اختر دائیں ہاتھ سے گیند بازی کرواتے تھے ۔شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ میچ ،161 ون ڈے میچ اور 15 ٹی 20 انٹرنیشل میں پاکستان کی نماائندگی کی۔شعیب اختر جب باؤلنگ کرواتے تھے تو بڑے بڑے بلے باز ان کا سامنا کرتے ہوئے ڈرتے تھے ،شعیب اختر نے اپنی خطرناک اور تیز باؤلنگ سے دنیا کے بڑے بڑے بلے بازوں کو زخمی کیا ۔شعیب اختر نے پاکستان کو اپنی عمدہ باؤلنگ سے کئی میچ جتوائے ،اب نظر ڈالتے ہیں ان کے کیریئر پر۔
ٹیسٹ کیریئر

شعیب اختر نے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز ٹیسٹ کرکٹ سے کیا تھا انہوں نے پہلا ٹیسٹ میچ 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے شہر راولپنڈی میں کیا اور پہلے میچ میں شعیب اختر نے 2 وکٹیں حاصل کیں،اس کے بعد شعیب اختر کو کوئی نہیں روک سکا اور انہوں نے اپنی باؤلنگ سے پوری دنیا میں نام کمایا شعیب اختر کو شہرت تب ملی جب انہوں نے بھارت میں بھارت کے خلاف کلکتہ ٹیسٹ 1999 میں راہول ڈریوڈ کو بولڈ کیا اور اگلی گیند پر دنیا کے بہترین بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پہلی گیند پر کلین بولڈ کیا تو وہاں موجود تماشائی آپے سے باہر ہوگئے اور میچ روک دیا گیا ۔
اس کے بعد گراؤنڈ خالی کروا کر میچ کھیلا گیا اور پاکستان وہ میچ جیت گیا تھا جس کے بعد ہر بندہ شعیب اختر کے بارے میں بات کرتا تھا پوری دنیا میں ان کے چرچے ہونے لگے۔شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 82 اننگز میں 176 وکٹیں حاصل کی اور ان کی بہترین باؤلنگ 6/11 وکٹیں ہیں جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف حا صل کیں جب نیوزی لینڈ نے 2002 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ شعیب اختر نے آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔
ون ڈے کرکٹ کیریئر

شعیب اختر نے ون ڈے کرکٹ کا آغاز زمبابوے کے خلاف 1998 میں کیا اس میچ میں شعیب اختر نے ایک وکٹ لی۔ شعیب اختر اس پہلے ہی ٹیسٹ میچ کے ذریعےانٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کر چکے تھے ۔شعیب اختر نے 163 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔شعیب اختر نے 163 میچ کھیل کر 247 وکٹیں حاصل کیں،شعیب اختر کی بہترین باؤلنگ 6/16 ہے انہوں نے کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف 2002 میں حاصل کیں۔ شعیب اختر نے ون ڈے میں چار دفعہ 5 یا اس زائد وکٹیں حاصل کیں۔
شعیب اختر نے دنیا کے فاسٹ باؤلر ہیں اور ان کا ابھی تک کوئی ریکارڈ نہیں توڑ سکا دوسرے نمبر پر آسٹریلیااکے بریٹ لی ہیں اور تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے شان ٹیٹ ہیں ۔شعیب اختر نے ورلڈ کپ 2003 میں انگلینڈ کے خلاف 161.3 کی رفتار سے باؤلنگ کروا کر عالمی ریکارڈ بنالیا۔شعیب اختر نے ورلڈ کپ 1999 میں عمدہ مرفارمنس دی تھی بدقسمتی سے پاکستان فائنل میں آسٹریلیا سے میچ ہار گیا تھا۔شعیب اختر نے تین ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔2011 ورلڈ کپ شعیب اختر کا آخری ورلڈ کپ تھا انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا اور انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔شعیب اختر نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی عمدہ باؤلنگ سے پاکستان کو کئی میچ جتوائے۔
ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کیریئر
شعیب اختر نے 15 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے شعیب اختر نے 15 میچ کھیل کر 19 کٹیں حاصل کیں، ان کی بہترین باؤلنگ 3/38 ہے۔شعیب اختر نے پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا اور یپ پاکستان کا بھی پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ تھا اس میچ میں شعیب اختر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی اس میچ میں شاہد آفریدی کو میچ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔شعیب اختر نے آخری ٹی ٹونٹی میچ 2010 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
آج پاکستان کرکٹ ٹیم کو شعیب اختر جیسے باؤلرز کی ضرورت ہے جن کی اسپیڈ بھی ہو ایگریشن بھی ہو۔ شعیب اختر کو ریٹائر ہوئے 9 سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک پاکستان کو ان جیسا باؤلر نہیں مل سکا۔