top of page
  • Writer's picture24newspk

شعیب اختر اور شاہد آفریدی کو کھیلتا ہوا دیکھنے کے خواہشمند شائقین کیلئے بڑی خوشخبری


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سپر اسٹار شاہد آفریدی اور کرکٹ کی تاریخ کے سب سے تیز ترین فاسٹ باؤلر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی اور سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر سال 2022 میں عمان میں ہونے والی لیجنڈ لیگ میں ایشیالائنز کی طرف سے کھیلتے دیکھائی دیں گے۔ایشیا لائنز کی جانب سے کچھ دیگر سپر اسٹارز میں سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا، سپنر متھیا مرلی دھرن، فاسٹ باؤلر چمندا واس، وکٹ کیپر رومیش کالو ویتھرانا،بلے باز تلکارتنے دلشان اوپل تھرنگا شامل ہیں اور پاکستا ن کے سابق آلراؤنڈر اظہر محمود،سابق کپتان مصباح الحق، آلراؤنڈر محمد حفیظ،آلراؤنڈر شعیب ملک، لیجنڈری بلے باز محمد یوسف، فاسٹ باؤلرعمر گل اور یونس خان جیسے بڑے نام ٹیم کا حصہ ہونگے۔

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری اس لیگ کے کمشنر ہونگے ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کے انعقاد کےلیے برجوش ہیں، ایک ہی ٹیم میں پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے سابق کرکٹرز کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔روی شاستری نے کہا کہ آفریدی، مرلی دھرن، چمندا اور شعیب ملک جیسے پلئیرز کو ایک ساتھ ایک ٹیم میں دیکھنا کسی خواب سے کم نہیں۔



33 views0 comments
bottom of page