top of page
  • Writer's picture24newspk

شعیب اختر تو شعیب اختر ہیں،ہر کوئی شعیب اختر نہیں ہوتا،شاہد خان آفریدی


ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں بیان دیا تھا کہ ان کو انجیکشن لگوا کر بھی میچ میں باؤلنگ کروانی چاہیے تھی۔انہوں نے اپنی بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اگر ہوتاتو گھٹنہ تڑواتا انجیکشن لگواتا پھر کھڑا ہوتا اور 12 گیندیں پوری کرواتا،میں ان بارہ گیندیں کروا کر پاکستان کی بڑی سلیبرٹی بن جاتا۔میں گیند کرواتا پھر گربھی جاتا تو بھی گیند کرواتا چاہے میرا گھٹنہ ٹوٹ جاتا ،میں زمین پر گر جاتا میرے منہ سے خون آتا میں پھر کھڑا ہو جاتا انجیکشن لگواتا اور پھر گیند کرواتا ،لوگ مجھے کہتے کہ تم گر جاؤگے تمہارا گھٹنہ ٹوٹ جائے گا میں کہتا کہ میں بیشک مرجاؤں لیکن ورلڈ کپ ہاتھ سے نہ جائے۔یہ وہ لمحہ تھا جہاں آپ سپر اسٹار بن جاتے مجھے پتا ہے کہ گھٹنہ جڑ جائے گا لیکن یہ لمحہ دوبارہ نہیں آئے گا۔انگلینڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی کیچ پکڑتے ہوئے انجرڈ ہو گئے تھے جس کے بعد وہ باؤلنگ کروانے آئے تو گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے باہر چلے گئے۔



جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "شعیب اختر تو شعیب اختر ہیں اور ہر کوئی شعیب اختر نہیں ہوتا۔ شاہد خان آفریدی نے کہا کہ شعیب اختر نے اس وقت اتنے انجیکشن لگائے کہ اب ان سے چلا نہیں جاتا"۔

35 views0 comments
bottom of page