• 24newspk

شعیب اختر نے سرجری سے پہلے ویڈیو شیئر کر دی اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل، ویڈیو وائرل


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے گُھٹنے کی سرجری سے قبل مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی۔

سابق کرکٹر شعیب اختر سرجری کے لیے اس وقت آسٹریلیا میں ہیں، انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔شعیب اختر نے کہا ہے کہ میں اپنے گھٹنے کی آخری سرجری کے لیے تیار ہوں۔



انہوں نے کہا کہ اس سے قبل میرے 5 آپریشن ہو چکے ہیں لیکن پھر بھی کہنا چاہوں گا کہ میرے لیے دعا کریں۔شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان کے لیے بطور بولر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن یہ سرجری میرے لیے ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ درد ختم ہونے اور صحت یاب ہونے میں مجھے کم سے کم 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ دعاؤں کی اشد ضرورت ہے کیوں کہ 8 گھنٹے طویل آپریشن ہو گا۔

Web Desk(24Newspk) Shoaib Akhtar, the former fast bowler of the national cricket team, appealed to the fans for prayers before the knee surgery.

Former cricketer Shoaib Akhtar, who is currently in Australia for surgery, has released a video message from the hospital bed on social networking site Twitter. Shoaib Akhtar has said that he is ready for his final knee surgery.


He said that I have had 5 operations before but still want to pray for me. Shoaib Akhtar says I played for Pakistan as a bowler which I am proud of but this surgery is necessary for me. He added that it may take at least 2 to 3 weeks for me to get over the pain and recover. The former fast bowler also said that prayers are urgently needed as the 8-hour long operation will take place.

33 views0 comments