• 24Newspk

شعیب اختر نے ڈریم پیئرس سیریز میں نسیم شاہ کو اپنا بولنگ پارٹنر منتخب کیا لیکن کیوں؟ وجہ بتادی



اسلام آباد ، 05 مئی (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر ایک مقابلہ رکھا ہے جس میں اب تک کھیلنے والے پاکستانی بلے بازوں میں سے آپ اپنی پسند کی اوپننگ جوڑی منتخب کر سکتے ہیں جو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوا ہے اس میں سابق اور موجودہ کھلاڑی اور عوام بھی حصہ لے رہے ہیں۔

چند دن پہلے شروع ہونے والا یہ مقابلہ اتنا مقبول ہوگیا کہ لوگووں نے مطالبہ کیا کہ بولنگ کی جوڑی کا بھی مقابلہہونا چاہیے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق اور موجودہ کھلاڑی کی فہرست بنا دی اور اس میں سے آپ اپنی پسند کی بولنگ جوڑی کا انتخاب کریں۔


اس مقابلے میں بھی عوام اور کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔پاکستان کے لیجنڈ کرکٹراسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی حصہ لیا اور اپنے ساتھ لیجنڈری کرکٹر اور 92 ورلڈ کپ کے کپتان عمران خان جن کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا اور پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی نسیم شاہ کا نام لیا ۔


شعیب اختر نے کہا اگر میں سابق فاسٹ بالر کا انتخاب کرتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں خوش قسمت ہوتا اگر میں امنے بولنگ کیریئر میں عمران خان کے ساتھ باؤلنگ کرتا۔اگر ہم ساتھ باؤلنگ کرتے تو ہم دوں کی یک ہی سوچ ہوتی کہ وکٹیں اڑانی ہیں،موجودہ دور میں نسیم شاہ ایسے بالر ہیں جس میں یہ اہلیت ہے کہ وہ وکٹیں اڑا سکتے ہیں اور ان کے ساتھ ایک جوڑی بناتے۔


بولرز کے انتخاب کا معیار کم سے کم 75 ٹیسٹ وکٹیں ہیں۔ 46 ٹیسٹوں میں ، شعیب نے 25.69 پر 178 وکٹیں حاصل کیں۔ فہرست نہ بننے کے باوجود (چار ٹیسٹ - 13 وکٹیں) ، نسیم کو وسیم اور شعیب نے مستقبل کے اسٹار کے طور پر منتخب کیا ہے۔ پاکستان کے ابرتے ہوئے فاسٹ بالر اور کم عمری میں ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے نسیم شاہ نے شعیب اختر کا شکری ادا کیا کہ انہوں نے اسے اپنے ساتھ بولنگ کرنے کے لئے منتخب کیا اور لیجنڈری بالر نے مجھ پر اعتماد کیا جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ انہوں کہا کہ لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کے بعد شعیب اختر کا مجھے منتخب کرنا میرے لئے اعزاز ہے۔

نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ بالرز میرے آئیڈیل تھے ،اور یہ میرے لئے اعزاز سے کم نہیں۔۔میں اتفاق کرتا ہوں کہ فاست بالر کا رویہ اور اس کا جوش ہی بالر کی کامیابی کی کنجی ہوتی ہے ،مجھے امید ہے کہ میں شعب اختر کی توقعات پر پورا اتروں گا۔


محمد عباس نے کہا: "یہ پی سی بی کا ایک بہت بڑا اقدام ہے۔محمد عباس نے کہا کہ اتنے بڑے بڑے ناموں میں سے منتخب کرنا آسان نہیں ہے۔تاہم ان میں سے کوئی منتخب کرنا ہے ،میں سابق اسٹارز میں سے اپنا باؤلنگ پارٹنروسیم اکرم کو منتخب کرتا ہوں اور موجودہ کھلاڑیوں میں سے حسن علی کو اپنا پارٹنر بنانا چاہوں گا۔

اس سرگرمی کا مقصد پاکستان کرکٹ کے سابقہ ​​اور موجودہ ستاروں کی خدمات کو تسلیم کرنا ہے۔ فاسٹ باؤلرز سے پہلے اوپنرز اور مڈل آرڈر بیٹنگ جوڑوں کی مہم کو زبردست ردعمل ملا۔ اوپنرز میں ، 90 کی دہائی کی بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے سعید انور اور عامر سہیل (اوپنر کی حیثیت سے کم از کم 1000 رنز) سب سے مشہور جوڑی بن کر سامنے آئے۔

28 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube