top of page
  • Writer's picture24newspk

شعیب اختر کو فوری طور پر بورڈ میں ذمہ داری ملنے کا امکان کم مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آ گئی


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ ان کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی زمہ داری دی جائے گی لیکن اب ایسا ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہا ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا کہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بہت تجربہ رکھتے ہیں اور وہ پاکستان کرکٹ کے لئے مخلص ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ان کو دینے کے لئے بہت کچھ ہے لیکن ہم مزید تقرریاں نہیں کر سکتے۔


وسیم خان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے دوران ہمارے سابق کھلاڑیوں نے بہت تعاون کیا اور انہوں نے موجود کھلاڑیوں کو اپنے تجربے سے مستفید کرتے رہے ان میں راشد لطیف ،معین خان ،شعیب اختر،یونس خان ،وسیم اکرم اور محمد یوسف شامل ہیں ۔

پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے مزید کہا کہ سابق کرکٹرز پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں ۔ہم شعیب اختر سمیت سب کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ کو سپورٹ کرنے کیلئے ہمیشہ خوش آمدید کہیں گے اور یہ تمام کھلاڑی پہلے بھی کرکٹ کے فروغ کے لئے ایسا کرتے رہے ہیں ۔آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کا دورہ انگلینڈ کے دوران یہ خبریں سامنے چل رہی تھی کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کی جگہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو تعینات کیا جائے گا اور شعیب اختر نے بھی پی سی بی کی طرف اہم عہدہ ملنے کی تصدیق کی تھی۔


مصباح الھق کے کے پاس ابھی دو عہدے ہیں وہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں اور اس کے ساتھ چیف سلیکٹر بھی ہیں ۔ان دو میں سے ایک زمہ داری شعیب اختر کو ملنے کا امکان تھا لیکن فی الحال ان کو کوئی عہدہ دینے کا ارادہ نہیں ہے۔

52 views0 comments
bottom of page