24newspk
شعیب اختر کی ایسی ویڈیو وائرل ہو گئی جو آپ کو بھی بے حد پسند آئے گی
Updated: Sep 10, 2020

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر جو اپنے دور میں مخالف ٹیموں کے لئے ایک خوف تھے ان کا سامنا کرتے ہوئے بڑے بڑے بلے باز ڈرتے تھے کئی بلے باز ان کے باؤنسر سے زخمی ہو گئے تھے۔شعیب اختر کی تازہ ویڈیو نے سوشل ویڈیو پر دھوم مچادی۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسٹریٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں شعیب اختر باؤلنگ کروا رہے ہیں ان کی ویڈیو کو صارفین نے بہت پسند کیا اور اس ویڈیو کو آگے شیئر بھی کیا اور کمینٹ بھی کیے۔
شعیب اختر نے ویڈیو میں لکھا کہ دیکھو لاہور کی گلیوں میں کون کرکٹ کھیل رہا ہے؟ ایک صارف نے کمینٹ کیا کہ یہ وہ کھلاڑی ہے جنہوں نے اپنے دور میں مخالف بلے بازوں کے لئے دہشت کی علامت تھا۔
شعیب اختر نے پاکستان کے لئے 46 ٹیسٹ میچ 163 ون ڈے اور 15 ٹی 20 میچ کھیلے۔شعیب اختر نے ٹیسٹ میں 178 وکٹیں حاصل کیں ،ون ڈے میں 247 وکٹیں حاصل کیں اور ٹی 20 میں 19 وکٹیں حاصل کیں ۔وہ دنیا کے فاسٹ باؤلر ہیں انہوں نے 161.3 کی رفتار سے باؤلنگ کروا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جو آج تک ریکارڈ ہے۔