top of page
  • Writer's picture24newspk

شعیب اختر کی زندگی پر فلم 'راولپنڈی ایکسپریس،بنانے کی تیاری شروع


24 نیوز پی کے:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور دنیا کے تیز ترین باؤلر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر 'راولپنڈی ایکسپریس' نامی فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی۔


سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ میں فلم کا پوسٹر شئیر کیا اور شعیب اختر نے لکھا کہ

"اس خوبصورت سفر کا آغاز۔ میری کہانی، میری زندگی، میری بایوپک کے آغاز کا اعلان،

"راولپنڈی ایکسپریس - مشکلات کے خلاف چل رہا ہے"اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ پہلے ہی بہت کچھ جانتے ہیں تو آپ غلط ہیں۔ آپ ایک ایسی سواری کے لیے ہیں جو آپ نے پہلے کبھی نہیں لی تھی۔ @qfilmproductions کا ایک بین الاقوامی پروجیکٹ۔ پاکستانی کھلاڑی کے بارے میں پہلی غیر ملکی فلم۔"


شعیب اختر نے پاکستان کے لئے 14 سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جس کے دوران وہ بہت دفعہ ٹیم سے ان آؤٹ بھی رہے۔شعیب اختر کی تیز رفتار بولنگ سے بلے باز ڈرتے تھے اور ان کا سامنا کرنے سے کتراتے تھے۔شعیب اختر نے اپنے 14 کے کیریئر میں تینوں فارمیٹس میں 444 وکٹیں حاصل کیں۔ون ڈے کرکٹ میں 163 میچوں میں 247 وکٹیں حاصل کیں ۔ٹیسٹ کرکٹ میں 46 ٹیسٹ میچوں میں 178 وکٹیں جبکہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 15 میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کیں۔

24 News PK: Former fast bowler of Pakistan cricket team and world's fastest bowler Shoaib Akhtar has confirmed that a movie called 'Rawalpindi Express' is being made on his life.


Former Test cricketer Shoaib Akhtar shared the poster of the film in a post on social media website Instagram and Shoaib Akhtar wrote that

"Starting this beautiful journey. Announcing the launch of my story, my life, my biopic,

"Rawalpindi Express - Running Against the Odds" If you think you already know a lot, you are wrong. You're in for a ride like you've never taken before. An international project by @qfilmproductions. The first foreign film about a Pakistani athlete."


Shoaib Akhtar played 14 years of international cricket for Pakistan during which he was in and out of the team many times. 444 wickets in all three formats in his career. 247 wickets in 163 matches in ODI cricket. 178 wickets in 46 Test matches in Test cricket and 19 wickets in 15 matches in T20 International.

9 views0 comments
bottom of page