top of page
  • Writer's picture24newspk

شعیب اختر کی شیطان کو غصے میں کنکریاں مارنے کی وڈیو وائرل


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور دنیا کے تیز ترین باؤلر شعیب اختر جو ان دنوں مکہ میں حج کرنے گئی ہیں۔شعیب اختر کی فریضہ حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے سابق اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام ویڈیو شیئر کی جس میں زور دار کنکریاں مارتے ہوئے فاسٹ کہتے نظر آرہے ہیں کے ’’اس کو چھوڑنا نہیں‘‘۔

سپیڈ اسٹار شعیب اختر سے کنکریاں مارنے کی رفتار سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کے اس کا تو اندازہ نہیں لیکن غصہ اس سے بہت زیادہ تھا۔شعیب اختر نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مدینہ منورہ میں اپنے ہوٹل کی کھڑکی سے روضۂ رسول ﷺ کے سامنے سے بھی ایک ویڈیو شیئر کی۔


331 views0 comments
bottom of page