top of page
  • Writer's picture24newspk

شعیب اختر کی مسجد میں تبلیغ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے) کرکٹ کی دنیا کے تیز ترین باؤلر اور پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شعیب اختر کی مسجد میں تبلیغ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ آن لائن نیوز پلیٹ فارم’جان لو‘ کے مطابق یہ ویڈیو صوبہ خیبرپختونخوا کے ایک چھوٹے سے گاﺅں کی مسجد میں بنائی گئی ہے جہاں اسپیڈ اسٹار تبلیغی جماعت کے ساتھ دعوت و تبلیغ کی غرض سے گئے تھے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نماز کی اہمیت بیان کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔شعیب اختر کہتے ہیں کہ ”نماز کہاں ہے؟ جب تک تم مسجد میں نہیں آﺅ گے تو اللہ تعالیٰ کو کیسے پہچانو گے؟انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب الہ کو مانتے ہیں لیکن اسے پہچانتے نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ کو پہچاننے کے لیے ہمیں جو محنت درکار ہے اس پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔“


دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر اپنے بیان میں مزید کہتے ہیں کہ ”کام یہ ہے کہ آپ اللہ اور اس کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین میں داخل ہوں اور ان کی سنتوں کو سمجھیں اور ان کے بتائے ہوئے طریقوں پر زندگی بسر کریں۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ ہمیشہ پاک صاف راستے اختیار کریں، اگر ہم نے جسم کو صاف کر لیا تو پھر آنکھ کو کون صاف کرے گا اور زبان کو کون روکے گا اور کان کو کون روکے گا۔ اس کے لیے ہمیں محنت کی ضرورت ہے۔“



47 views0 comments
bottom of page